ابنا: افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ظاہر عظيمي نے کابل ميں نامہ نگاروں کو بتايا کہ صوبہ نورستان کا علاقہ کامديش مکمل طور پر طالبان کے قبضے سے آزاد ہوگيا ہے اور اس علاقے ميں سيکورٹي فورس کي تعيناتي کي کوششيں جاري ہيں ـ
صوبہ نورستان کے گورنر کے ترجمان محمد زرين نے اس سے قبل اعلان کيا تھا کہ کامديش ميں طالبان اور افغان فوج کے مابين جھڑپوں ميں درجنوں طالبان ہلاک اور زخمي ہوئے جبکہ تقريبا بيس عسکريت پسندوں کو گرفتار کر ليا گياـ
رپورٹ کے مطابق لڑائي ميں دو عام شہري اور کچھ پوليس اہلکار بھي مارے گئے اور چار اہلکار اور ايک عام شہري کے زخمي ہونے کي اطلاعات ہيں ـ
دوسري جانب طالبان کے ترجمان نے مشرقي افغانستان ميں پانچ غير ملکي اور افعان فوجيوں کے مارے جانے کا دعوي کيا ہےـ
طالبان کے ترجمان ذبيح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ صوبہ لغمان ميں کارغہ کے علاقے ميں اتحادي فوج کي ايک ٹيم پر حملہ کيا گياـ اس حملے ميں دو ٹينک تباہ ہوئے جبکہ تين افغان اور دو غير ملکي فوجي مارے گئےـ.......
/169